ویب ڈیسک :ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
ملزم کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی،ملزم کاتعلق تخت بھائی سے ہے،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتارکیا۔