سٹی 42 : ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے حاصل کرنے میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزم گرفتار کرلیے ۔
ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جن میں نثار خان، محمد اسفند، خذیف ملک، عمر حیات، ذیشان علی، وصی احمد، شہروز بابر، عاقب آفریدی، اسامہ امتیاز، عبدالباسط، فرقان احمد اور قراتلعین شامل ہیں ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں کو امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ملزموں نے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔
تمام افراد کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ، جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔