خاتون وکیل کا کچہری میں پولیس سے جھگڑا،مقدمہ درج 

31 Jan, 2025 | 08:59 PM

اسرار خان :خاتون و کیل نےساتھیوں کے ہمراہ کینٹ کچہری میں بخشی خانہ پر دھاوا بول دیا ، واقعہ کی موبائل فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کرلی
واقعہ 30 جنوری کی سہ پہر پونے ایک بجے کے قریب پیش آیا،شمالی چھاؤنی پولیس نےنامزد خاتون وکیل سمیت دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ انچارج بخشی خانہ کینٹ سب انسپکٹر عارف مسعود کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقد مہ میں دہشتگردی، کار سرکارمیں مداخلت، چوری، تشدد اور سنگین دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں ۔
خاتون وکیل فرزانہ نامزد جبکہ 4 نامعلوم ملزم بھی مقدمہ میں شامل ہیں ۔ ایف آئی آر کی مطابق نامزد ملزمان نے آہنی راڈ سے کانسٹیبل قاسم پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ ڈالی، دوران تشدد ملزمہ فرزانہ نے کانسٹیبل قاسم کی جیب سے بٹوا بھی نکال لیا، ابٹوے میں 12 ہزار روپے نقدی اور کچھ ضروری دستاویزات موجود تھے، 

مزیدخبریں