ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی فضا قدرے بہتر ہو گئی

لاہور کی فضا قدرے بہتر ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :موسم میں دھند کا فیکٹر کم ہونے کے ساتھ لاہور شہر میں ہوا کی کوالٹی نسبتاً بہتر ہو گئی تاہم اب بھی ائیر کوالٹی انڈیکس191 ہے جسے ایکسپرٹس بہرحال مضر صحت شمار کرتے ہیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس ک میں قدرے کمی کے ساتھ  لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا، شہر کی آب و ہوا مضرصحت بتائی گئی ہے، مختلف علاقوں خیابان اقبال ڈی ایچ اے میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 557 ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئی وی گرین ڈی ایچ اے 429، عسکری ٹین 336، ڈی ایچ اے فیز فائیو 326، پولو گراؤنڈ کینٹ 286، غازی روڈ انٹرچینج پر شرح آلودگی 252 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ طفیل روڈ کینٹ 236، جی سی یو 198، گلبرگ 192، ایم ایم عالم روڈ  191، ویلنشیاءٹاون میں آلودگی کی شرح 181 ریکارڈ کی گئی ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔