سٹی 42 : انٹر بینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے کی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278.97 روپے سے کم ہوکر 278.95 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے اضافے سے 280.83 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 74 پیسے کمی سے 292.16 روپے، برطانوی پاؤنڈ 49 پیسے کمی سے 349.45 روپے کا ہوگیا، جبکہ یو اے ای درہم 76.50 روپے، سعودی ریال 74.75 روپے پر ہی برقرار رہا ۔