سعید احمد :شالیمار ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ مکمل ہوگئی ۔
حادثے کا جوائنٹ سرٹیفکیٹ ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہوا جوائنٹ سرٹیفیکٹ کے مطابق ٹرین بوگیوں کی ڈی ریلمنٹ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ہوئیں،ٹرین اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی،
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر ہونا تھی،اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے تین اکانومی کلاس کوچز ڈی ریل ہوئیں،اوور سپیڈ ہونےکی وجہ سے ڈرائیور ٹرین روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں ریلوے شعبہ سگنل برانچ کو 15لاکھ 27ہزار 270روپے کا نقصان ہوا ،۔