اختر مجاز : میانوالی کے سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
عادل عبداللہ خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سی ایم افس میں ملاقات کی، جس میں میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔
عادل عبداللہ روکھڑی نے میانوالی کے حلقہ پی پی 86 سے مسلم لیگ ن کے ٹک پر ایم پی بننے تھے، وہ 2013 مسلم لیک ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا مگر ہار گئے، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی مگر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، 2024 کے الیکشن میں بھی آزاد حیثیت الیکشن لڑے مگر ہار گئے ۔ اب عادل عبداللہ روکھڑی نے باقاعدہ طور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔