سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 10خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے ۔
آئی ایس پی آر نے جمعہ کو بتایا کہ خارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بمزید بتایا کہ ضلع شمالی وزیرستان میں بھی دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے چار واقعات ہوئ۔ ان واقعات میں چھ خارجی مارے گئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ’اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے خلاف بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘