ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں خارجی دہشتگردوں کے ساتھ تصادم، دس دہشت گرد جہنم واصل

ISPR, Kharji Terrorism, counter terrorism operations, City42
کیپشن:  خیبر پختونخوا میں خارجی دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پاکستانی فوجی اہلکار 24 اکتوبر 2009 کو جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں ایک سڑک کے ساتھ فوجی رسد لے جانے والے ٹرکوں کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے (اے ایف پی) خیبر پختونخوا میں خارجی دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے  پاکستان آرمی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور اچانک انکاؤنٹر  تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور آرمی کے جوان دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک ان کا پیچھا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 10خارجی دہشت گرد  ہلاک کردیے ۔ 

آئی ایس پی آر نے جمعہ کو  بتایا کہ خارجی دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ 
آئی ایس پی آر نے بمزید بتایا  کہ ضلع شمالی وزیرستان میں بھی دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے چار واقعات ہوئ۔ ان واقعات میں چھ خارجی مارے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ’اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے خلاف بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘