جنید ریاض : سکولوں میں ساڑھے 12ہزارعارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئےدرخواستوں کی بھرمار ہوگئی ، عارضی بھرتی کیلئے5لاکھ 58ہزارامیدواروں نےدرخواستیں جمع کروادیں
درخواستیں جمع کروانےکی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی تھی،اب مزید درخواستوں کیلئے ایس ٹی آئی پورٹل بند کردیا گیا،لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرن 4 ماہ کیلئے بھرتی کیے جانےہیں
ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہوجائے گا،عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ یکم فروری سے شروع ہوگا
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر مستقل نہیں کیا جائیگا،