انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

31 Jan, 2025 | 05:12 PM

سٹی 42 : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث انسانی سمگلرز گرفتار کرلیے گئے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزم ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے سے زائد رقوم بٹوری، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ، تاہم اب ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہناہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ 

مزیدخبریں