سٹی42:پولیس نے بارودی مواد کی نشاندہی و ناکارہ بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ کیلئے 16کروڑ50لاکھ مالیت کی 10ایکسپلیوژیو ڈیٹیکٹو ڈیوائسز خریدی جائیں گی،ایکسپلیوژیو ڈیوائسزڈیٹیکٹوخریدنے کیلئے تمام قوائد و ضوابط پورے کرلیے گئے۔پری کوالیفکیشن کےبعدمتعلقہ فرم سے ایکسپلیوژیو ڈیوائسزکی خریداری کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق ایکسپلیوژڈیوائسز خریداری کے بعد سپیشل برانچ کےحوالے کی جائیں گی ، وی وی آئی پیز کی موومنٹ، کسی بھی اہم جگہ کی سرچنگ کی جا سکے گی۔دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر جدید ایکسپلیوژیو ڈیوائسز سے چیکنگ کی جائے گی ۔