ویب ڈیسک : ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.36 فیصد کی مزید کمی ہوگئی ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.44 فیصد تک نیچے آگئی ، ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 16 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے 4.60 فیصد اور چینی 3.39 فیصد مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے چکن،گھی،کوکنگ آئل اور بیف مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.18 اور پیاز12.32فیصد سستا ہوا، آلو 7.66 اور انڈے 5.09 فیصد سستے ہوئے۔ اس کے علاوہ حالیہ ہفتے آٹا،ایل پی جی،جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ۔