عاصم اظہر رواں برس شادی کرنے والے ہیں؟

31 Jan, 2025 | 01:10 PM

ویب ڈیسک:  گلوکار عاصم اظہر نے رواں سال شادی کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

گلوکار عاصم اظہر اور ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ میرب علی کی جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔بیشتر مداحوں کی خواہش ہے کہ یہ جوڑی جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائے۔

حال ہی میں عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے ایک بار پھر یہی سوال کیا گیا، تاہم اس بار گلوکار سے واضح انداز میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اور میرب 2025ء میں شادی کرنے والے ہیں؟

مداح کے سوال پر گلوکار چونک گئے اور کہا کہ یہ سوال کس نے کیا ہے؟ 2025ء تھوڑا سا آن اسپاٹ رکھ دیا، میں اس سے انکار تو نہیں کروں گا لیکن اس کی ہامی بھی نہیں بھروں گا۔

عاصم اظہر نے مبہم انداز مزید کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ شادی کا اختیار تو اوپر والے (اللّٰہ) کے ہاتھ میں ہے اور دیسی گھروں میں تو بڑے اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں، اس سے بہتر جواب میں نہیں دے سکتا کیونکہ اس سے قبل جب بھی مجھ سے یہ سوال کیا گیا تو میں نے سیدھا انکار کر دیا ہے لیکن اس بار میں انکار تو نہیں کر رہا لیکن ہامی بھی نہیں بھر رہا۔

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے ان کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

20 مارچ 2022ء کو اس جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اچانک منگنی کے اعلان کے بعد سے اب تک ان کے کئی مداحوں نے مختلف اوقات میں ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا ہے جس پر اس جوڑی نے ہمیشہ یہی جواب دیا ہے کہ اس سلسلے میں ہمارے والدین سے رجوع کریں وہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں