سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ "پولیس کی عزت ہوتی ہے، تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی؟" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "کسی کو بھی عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔" ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنے کی جرات ہو۔
یا رہے کہ نیو ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔