قیصر کھوکھر : دیہی علاقوں کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ،محکمہ خزانہ نے چھ ارب بیس کروڑ روپے جاری کردیئے۔
محکمہ خزانہ نے 220 رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ کیلئے تین ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔جبکہ مزید 552 بنیادی مرکز صحت کی ری ویمپنگ کیلئے تین ارب بیس کروڑ روپےالگ سے جاری کیےگئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھیج دیا ہے۔