مغلپورہ: پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام عائد

31 Jan, 2025 | 11:35 AM

سٹی42: مغلپورہ میں پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

 دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار روپے چرائے۔ چیکنگ کے دوران ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو پان شاپ میں چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دکاندار کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 55 ہزار روپے واپس کیے جبکہ 75 ہزار روپے اور سگریٹ تھانے لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے اس معاملے کی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو درخواست کے ذریعے دی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی آئی اے بی کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر اہلکاروں کی غلطی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 
 
 
 


 

مزیدخبریں