زاہد چودھری:پی آئی سی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کام چھوڑ کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
اینجیو لیب میں 2 ڈاکٹرز کے جھگڑے پر شروع ہونے والا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا ۔ احتجاج اور ہڑتال کے باعث علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار ہے۔
آؤٹ ڈور ، ان ڈور میں ینگ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس کی ہڑتال سے اینجیوگرافی، کارڈیک آپریشن ، مریضوں کے ٹیسٹ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ ہے کہ جونیئر ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔