ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور سے نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والی خاتون سے زیادتی

قصور سے نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والی خاتون سے زیادتی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

 نیازی اڈا کے قریب ایک خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرائی کہ وہ قصور کی رہائشی ہیں اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ عمران نامی شخص نے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلایا اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی تلاش اور نشاندہی کی گئی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز نے خواتین کو مشورہ دیا کہ جب بھی وہ جاب انٹرویو کے لیے جائیں تو کسی مرد سرپرست کو ساتھ لے کر جائیں۔ خواتین اگر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فوراً 15 پر کال کرکے 2 دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔