ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کتنا اضافے کا امکان؟ جانئے

رمضان المبارک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کتنا اضافے کا امکان؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

 صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوچکا ہے ، رمضان میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے، کسٹم کے نئے فیس لیس سسٹم کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے۔