سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے آٹھ یرغمالی رہا ہو کر اسرائیل پہنچ گئے

31 Jan, 2025 | 12:29 AM

Waseem Azmet

سٹی42: 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے آٹھ یرغمالیوں کو جمعرات کو فلسطینی گروپوں  اسلامک جہاد اور حماس نے حماس کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کر دیا۔  غزہ میں 482 دن کی قید کے بعد آٹھوں یرغمالی اسرائیل واپس آ گئے۔ ان میں سے سات کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک طویل، افراتفری کے عمل میں رہا کیا گیا جس نے اسرائیل میں غص، احتجاج اور حکومت کے ردعمل  کو جنم دیا۔

آج رہا ہونے والوں میں تین  اسرائیلی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک   آئی ڈی ایف کے نگرانی کی سپاہی 20 سالہ اگام برجر ہیں، اور شہری خاتون28 سالہ اربیل یہود اور مرد شہری یرغمالی گادی موزز ہیں جن کی عمر  80  سال ہے۔ آج رہائی پانے والے  تھائی شہریوں میں تھینا پونگساک، ساتھیان سوانخم، سریاؤن واچارا، سیتھاو بنناوت اور رومناؤ سوراسک ہیں۔ 

یہود، موزیز اور پانچ تھائی باشندوں کو جمعرات کی سہ پہر ایک بے قابو اور خبپھرے ہوئے ہجوم کی موجودگی میں  رہا کیا گیا،  اسلامک جہاد نے "رہائی کی نمائش کرنے کے لئے  تقریب" مقتول حماس رہنما یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ گھر کے باہر رکھی تھی، جس کے ارد گرد سیکڑوں نقاب پوش بندوق بردار اور بڑے بڑے ہجوم موجود تھے۔

Caption اوپر کی قطار(L-R) واچارا ساریانون، سورساک لانو اور ساتھیون سواناخم؛ نیچے کی قطار (L-R) پونگساک تھانہ اور بنوت ستھاو
Caption  اسی سال کے یرغمالی گادی موسیٰ (گادی موزیز) Gadi Mozes کو حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے بندوق بردار رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں۔  نمعمر اسرائیلی یرغمالی کی رہائی خان یونس، جنوبی غزہ میں آج 30 جنوری کو ہوئی۔ انہیں اسرائیل واپس پہنچانے کے لئے ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ 30، 2025۔ (اے پی/جہاد الاشرفی)

اسرائیل کی سویلین یرغمالی خاتون اربیل ایہود کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے اس کو مشتعل ہجوم میں سے گزار کر نمائش کے لئے بنائے گئے سٹیج پر لے جانے، مجمع کے سامنے نمائش کرنے کے دوران اور بعد میں اسے ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے کے بعد  افراتفری کے مناظر سامنے آنے پر غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کا عمل روک دیا گیا۔ کچھ تعطل کے بعد اسرائیل کے حکام نے معاہدہ پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں سے آج رہا کئے جانے والے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا۔ 

یرغمالی خاتون اربیل ایہود اور  یرغمالی مرد گادی موزز کی رہائی سے قبل جنوبی غزہ میں افراتفری کے مناظر  دیکھے گئے۔ وہ گاڑی جو یرغمالیوں کو لے کر جاتی دکھائی دے رہی تھی، اس کے ڈرائیور کو سائرن کی آواز کے ساتھ تماشائیوں کے بڑے ہجوم میں سے اپنا راستہ بنا کر یرغمالیوں کو بحفاظت وہاں سے نکال کر لے جانے کی جدوجہد کر تے دیکھا جا سکتا تھا۔

Caption   اسلامی جہاد اور حماس کے بندوق بردار 30 جنوری 2025 کو خان ​​یونس میں اسرائیلی اور تھائی یرغمالیوں کو ریڈ کراس ٹیم کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں (تصویر از ایاد بابا / اے ایف پی)

سینکڑوں بھاری ہتھیاروں سے لیس نقاب پوش بندوق بردار بھی گاڑیوں کو گھیرے میں لے کر تماشائیوں کو دھکیل رہے تھے۔

اس سے پہلے عرب میڈیا میں یہ اطلاعات رپورٹ ہوئی تھیں کہ اسلامک جہاد نے جس خاتون کو سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے اندر کھس کر سویلین آبادی سے اغوا کیا تھا اسے آج حماس کے لیڈر  یحییٰ سنوار کے گھر کے کھنڈرات کے قریب ریڈ کراس کے حوالےکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج جمعرات کے روز اربیل ایہود کو ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے کے دوران خوف و ہراس پھیلائے جانے اور اشتعال انگیز واقعات کے سامنے آنے کے بعد اسرائیل نے اس افراتفری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کی رہائی روک دی تھی۔ یہ اطلاع جمعرات کی دوپہر دو بجے کے بعد سامنے آئی تھی۔

Captionاربیل اایہود کو 30 جنوری 2025 کو خان ​​یونس میں غزنوں کے ہجوم کے درمیان ریڈ کراس کی مسلح گاڑی کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے (یوٹیوب اسکرین شاٹ)

اربیل ایہود کو حماس اور اسلامی جہاد کے بندوق برداروں نے  جمعرات 30 جنوری کو جنوبی غزہ کی پٹی کے قصبےخان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔

اسرائیل نے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کی رہائی روک دیئے جانے کی خبر اسرائیل کے نیوز آؤٹ لیٹ چینل 12 سے نشر ہوئی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدی بسوں میں سوار تھے جب انہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

Caption یرغمالی سپاہی اگام برجر کو 30 جنوری 2025 کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے، ایک تباہ شدہ عمارت سے باہر نکل کر شمالی غزہ کے جبالیہ میں ایک اسٹیج پر لے جایا گیا، جسے حماس کے بندوق برداروں نے گھیر رکھا ہے (عمر القطا / اے ایف پی)
Caption  یرغمالی سپاہی اگام برجر کو 30 جنوری 2025 کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ میں ایک اسٹیج پر دیکھا گیا، جسے حماس کے بندوق برداروں نے گھیر ا ہوا تھا۔  مس برجر کو جب سات اکتوبر کو اغوا کیا گیا تب ان کی عمر 19 سال تھی۔  (اندلاؤ ایجنسی بذریعہ رائٹرز)
Caption   پونے پانچ سو دن کی قید کے بعد آج رہائی پانے والی خاتون  اگام برجر (دائیں) اپنے والدین شلومی اور مروت کے ساتھ 30 جنوری 2025 کو غزہ کی سرحد کے ساتھ ایک سرکاری عمارت میں ملاقات کے دوران۔ (فوٹو: IDF)
مزیدخبریں