توشہ خانہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی جرح بحال کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

31 Jan, 2024 | 10:30 PM

احتشام کیانی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشی خانہ کیس میں جرح بحال کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔

 واضح رہے کہ درخواست گزشتہ روز دائر ہوئی تھی، ٹرائل کورٹ آج توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا چکی ہے۔

 دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سرکاری وکلاء مقرر کرنے کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کل کریں گے جبکہ سائفر کیس میں بھی ٹرائل کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے۔

مزیدخبریں