نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنیوالا ادارہ بن گیا

31 Jan, 2024 | 08:47 PM

اویس کیانی : نادرا اور نائجیریا کے شناختی کمیشن کے درمیان  معاہدہ ہوگیا، جس کے بعد نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا۔ 

نادرا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ابوجا کا دورہ کیا، جہاں نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔  معاہدے کے نتیجے میں نادرا نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا۔ 

دونوں اداروں کے درمیان 15 سال سے زائد کے تعاون کے نتیجے میں نائجیریا میں 102 ملین سے زیادہ قومی شناختی نمبر (نائجیرین شناختی کارڈ) جاری کئے جا چکے ہیں۔  نادرا پاکستان کی  قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی اس وقت پاکستان کے علاوہ نائجیریا، کینیا، اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے۔ ان چار ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی  کا تقریبا آٹھ فیصد اور تعداد کے لحاظ سے تیسرا بڑا طبقہ بنتا ہے۔ 

مزیدخبریں