ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

31 Jan, 2024 | 07:01 PM

ویب ڈیسک:  اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔  

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے مقرر کردی گئی۔ 
واضح رہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری کے ماہ کیلئے ہو گا۔ 

مزیدخبریں