کوئٹہ: پی پی پی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے،5 افراد زخمی

31 Jan, 2024 | 06:48 PM

عیسیٰ ترین:  کوئٹہ کے علاقےسریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے.

بلیدہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر میر ظہور بلیدی کے گھر دستی بموں سے حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر پر دو دستی بم پھینکے ، دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں انتخابی دفتر پر بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے  چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کےخلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جاسکے۔

مزیدخبریں