کیا وزیراعظم کی بیوی چوری کرتی ہے کیا اس کو معاف کیا جائے، مریم نواز

31 Jan, 2024 | 06:18 PM

This browser does not support the video element.

یاسر عرفات: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثاراور عمر عطا بندیال پر نہیں چھوڑا ،نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا ،اللہ نے سرخرو کیا۔

ظفروال جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جلسہ دیکھ کر نواز شریف کی بات یاد آگئی آگے دیکھو یا پیچھے دیکھو ،احسن اقبال کو تکلیف پہنچانے والے آج کہا ںکھڑے ہیں ،نواز شریف پر کیا جبر نہیں ہوا ،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، جتنا ظلم انتقام سب انجام کو پہنچے ۔ انہوں نے کون سا الزام نہیں ہے جو نواز شریف پر نہیں لگایا ۔ 
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ یہ لوگوں کو چور کہتے تھے آج پورا خاندان چور ثابت ہوا ،مجھے اس کی بیوی کی سزا پر خوشی نہیں ہوئی ،بشریٰ بی بی پر ہیرے جواہرات چوری کرنے کا الزام ثابت ہوا ،کیا وزیراعظم کی بیوی چوری کرتی ہے کیا اس کو معاف کیا جائے، قومی سلامتی سے کھیلنے پر اس کی بیوی کو سزا ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کے سامنے مجھے گرفتارکیا گیا،نواز شریف نے کہا کہ باہر گرفتار کر لیتے۔ 

مزیدخبریں