ویب ڈیسک : اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ شادی کرنے کی بہترین عمر کیا ہوتی ہے، تو کیا جواب دیں گے؟
حقیقت تو یہ ہے کہ اس سوال کا کوئی سادہ جواب ممکن نہیں کیونکہ ہر فرد مختلف ہوتا ہے اور شادی کے لیے کسی ایک مثالی عمر کا تعین کرنا ممکن نہیں۔
مگر 100 سال سے زائد عمر کے بعد شادی کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر بھارت میں 103 سالہ شخص نے 49 سالہ خاتون سے شادی کی ہے۔ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 103 سالہ حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں سے شادی کی اور نکاح کے بعد گھر واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انہوں نے یہ شادی 2023 میں کی تھی مگر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔یہ حبیب نذر کی تیسری شادی ہے۔
ان کی دوسری بیوی کا انتقال کچھ عرصے پہلے ہوا تھا اور تنہائی کے احساس نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا۔