کینسر کے ہر مریض کا مفت علاج، محسن نقوی نے میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا

31 Jan, 2024 | 03:50 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بدولت چند ماہ میں پنجاب میں سرکاری سطح پر پہلا کینسر ہسپتال آپریشنل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا، محسن نقوی نے کینسر ہسپتال میں مریضوں کے فری علاج معالجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے ہر مریض کا مفت علاج معالجے ہو گا۔ کسی بھی سٹیج کے مریض کو علاج معالجے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ فی الحال کینسر ہسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہے۔ چند برس میں 1000 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کینسر ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کے علاج معالجے کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے مشین سے ٹوکن لیا اور خودکار نظام کو آسان و سادہ بنانے کا حکم دیا، انہوں نے کہاکہ مریضوں کی سہولت کیلئے ٹوکن مشین میں انگریزی کے ساتھ اردو تحریر بھی سکرین پر آنی چاہیے۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سرطان کے مریضوں کے علاج کے لئے  طریقہ کار کا جائزہ لیا، ساتھ ہی کیمو تھراپی کے پورے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے خون کے نمونے جمع کرنے کے روم کا بھی وزٹ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی۔  کینسر ہسپتال کے تمام انتظامی اورمالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سپرد کیے ہیں۔ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں۔ سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا گیا ہے۔کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے جو عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا، ہسپتال میں مریضوں کا فری علاج ہو گا۔ سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے۔  کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 
صوبائی وزراء، ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹرجمال ناصر، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور،  سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وائس آ8ہچانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی،چیف ایگزیکٹو آفیسر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں