باجوڑ : تحریک انصاف کے امیدوارریحان زیب خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر  قتل کر دیا

31 Jan, 2024 | 03:34 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)باجوڑ میں تحریک انصاف کے امیدوارریحان زیب خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ 

 پی ٹی آئی کے رہنما ریحان زیب خان این اے 8باجوڑ سےتحریک انصاف کے امیدوار تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریحان زیب خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے،ریحان زیب خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

مزیدخبریں