ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے, شہباز شریف

عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے, شہباز شریف
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان متعدد پڑوسی ممالک سے بہتر تھا، جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے نہیں ہوئے، دیکھنا ہوگا کہ جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے ہوگئے؟

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماضی پر رونے دھونے سےکچھ نہیں ملتا، ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ پاکستانی قوم میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں، جس قوم میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو اسے کوئی نہیں ہراسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی، دفاعی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، انتخابی عمل حتمی مراحل میں داخل ہوچکا، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں۔  2018 سے پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، اگر پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہوتا تو آج بدترین حالات ہوتے، ہمارے خاندان نے تمام مشکلات کو بہادری اور صبر سے برداشت کیا۔