اداکارہ  ژالے سرحدی نےلوگوں کی شادیاں نہ ہونے کا الزام سوشل میڈیا پر لگا دیا

31 Jan, 2024 | 02:51 PM

Imran Fayyaz

لاہور: (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں۔

حال ہی میں ژالے سرحدی نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر بہت خوش نظر آتی ہیں تو کیا اصل زندگی میں بھی اتنی ہی خوش رہتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لیے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

دوران گفتگو شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر خواتین کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین سمجھتی ہیں اس لیے وہ آنے والے ہر پرپوزل کو یہ سوچ کر مسترد کردیتی ہیں کہ ان کے پاس بہت آپشنز ہیں یہی وجہ ہے ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں یا ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 

مزیدخبریں