بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا ردعمل

31 Jan, 2024 | 12:49 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے ردعمل میں کہا ہے کہ وعدہ ہے کہ ہم ہر سیاسی قیدی کو رہا کردیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شہلا رضا نے کہا کہ افسوس، سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور سابق وزیرِ خارجہ سیاسی قیدی نہیں، ان کے خلاف مقدمات میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ہاتھ نہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ تینوں شخصیات پر سیاسی نہیں دیگر الزامات ہیں، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے کرپشن کے معاملات سب کے سامنے ہیں، 5 قیراط کا ہیرا آسانی سے ہضم نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن کی وجہ سے جسٹس وجیہ اور اکبر ایس بابر الگ ہوئے، پارٹی الیکشن میں آئینی خلاف ورزیوں پر اکبر ایس بابر عدالت گئے۔


 


 

مزیدخبریں