5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

31 Jan, 2024 | 12:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 یومِ کشمیر 5 فروری کو سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

مزیدخبریں