(علی رامے) پیکج ون پر کام تیز ،سفالٹ شروع ،15 زور میں ٹریفک کیلئے کھولنے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پلوں کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ کیا۔تین گھنٹے تک منصوبے کا جائزہ لیا، اُنہوں نے بابو صابو ٹول پلازہ کو کشادہ کرنے کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 8 کلو میٹر طویل منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ نیازی چوک سے سگیاں تک پیکج ون اور بابو صابو تک پیکج ٹو پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے زیر تعمیر پلوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔
پیکج ون پر کام تیز کردیا گیا،اسفالٹ شروع ،15 زور میں ٹریفک کیلئے کھولنے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پلوں کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پیکج ٹو، ٹول پلازہ پر کام کی فوری رفتار بڑھائی جائے۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے رات کو بھی ٹول پلازہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، کنٹریکٹرز نے منصوبے پر پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، کمشنر ،چیف انجینئر ایل ڈی اے و دیگر موجود تھے۔