ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نمونیا ایک اور ننھی جان لے گیا،مزید 248 بچوں میں نمونیا وائرس کی تصدیق

لاہور میں نمونیا ایک اور ننھی جان لے گیا،مزید 248 بچوں میں نمونیا وائرس کی تصدیق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)بچوں کے نمونیا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، لاہور میں نمونیا وائرس ایک اور ننھی جان لے گیا۔
شہر میں مزید 248 بچے نمونیا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، پنجاب بھر میں نمونیا سے مزید 13بچے جاں بحق جبکہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران 1045 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔
 خیال رہے کہ رواں برس اب تک نمونیا سے لاہور میں 57 اموات، 3151 بچے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں رواں برس اب تک نمونیا سے 288بچے جاں بحق ہو چکے ہیں،پنجاب میں رواں برس نمونیا سے مجموعی طور پر 17248بچے متاثر ہوئے۔

  طبی ماہرین کے مطابق سردی میں بچوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے، خشک سردی میں وائرس زیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے نمونیا کا شکار ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

  بچوں کی سانس تیز چلنا اور پسلیوں میں گڑھے پڑنا نمونیا کی علامات ہیں،  والدین ایسے بچوں کی بیماری کو عام بخار نہ سمجھیں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں نیز بچوں کو سردی سے بچائیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر لے کر نہ جائیں۔