(فاطمہ عارف)بارش نے خشک سردی کی تگڑی لہر کو مات دے دی ، لاہور کا موسم انتہائی خوشگوار،درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دورانیہ میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا ،،فروری کے آغاز سے بارشوں کا سپیل جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
شہر میں ابر کرم برسنے سے موسم خوشگوار،رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر کا موجود درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ،ہوا میں نمی کا تناسب 100 ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب فضائی آلودگی میں کمی، ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا،شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست 11ویں نمبر پر آ گیا۔
فیز8 ڈی ایچ اے 199،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 172،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 117ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہر میں ہونیوالی بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کر دی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اظہر کہتی ہیں شہری خصوصاً موٹرسائیکلسٹ حد رفتار سے ہرگز تجاوز نہ کریں کیونکہ بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن ہے،روڈز پر پھسلن کے باعث حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔