سٹی42:کہوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کہوٹہ کو گیس نہ ملنے سے آنے والی نسلوں کا نقصان ہو رہا ہے، گیس نہ ملنے کی وجہ سے پہاڑ گنجے ہو رہے ہیں۔ ہم آ کر کہوٹہ کو گیس بھی دیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کہوٹہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران ”گنجوں“ کا ذکر کرتے ہوئے ہنس پڑے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ " وہ گنجے" نہیں, میں نے کہوٹہ کے گنجے پہاڑوں کا ذکر کیا ہے جوکہ گیس کی سہولت نہ ہونے سے لکڑیاں مسلسل کاٹے جانے کی وجہ سے گنجے ہو رہے ہیں۔
آصف زرداری نے کہوٹہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوٹہ میں میڈیکل یونیورسٹی، ہسپتال، گیس کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کہوٹہ راولپنڈی روڈ کا راستہ بھی بنائیں گے۔ بچپن سے یہاں آتا رہا ہوں یہاں کا باسی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر ملک کو دوبارہ بنائیں گے، اسے بدلیں گے، ہر چیز وہ ہو گی جو عوام کی خواہش ہو گی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔