بانی پی ٹی آئی نے دوبارہ ملک کو بھیک مانگنے پر لگایا، نواز شریف

31 Jan, 2024 | 05:38 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف نے ہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یہ دوبارہ کشکول لیے نکل پڑے، ان لوگوں نے ملک کو دوبارہ بھیک مانگنے پر لگا دیا۔ 

 بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی اس شخص کو اقتدار جاتا نظر آیا اس نے پاکستان پر حملہ کر دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم ایٹمی دھماکے کرتے ہیں اور یہ شہیدوں کے مجسمے جلاتے ہیں، پاکستان کو ایٹمی قوت اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نے بنایا ہے پھر آپ نے مجھے جیل میں کیوں ڈالا؟

انہوں نے کہا کہ جن ججز نے مجھے جیل میں ڈالا آج وہ استعفیٰ دے کر گھر جا رہے ہیں، ان ججز کو پتا ہے کہ انہوں نے برے کرتوت کیے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے وہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر تو بڑے بڑے جبر ہوئے جیلوں میں ڈال دیا گیا، ایک بار نہیں 3، 3 مرتبہ وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، ہمیں تو تماشہ بنا دیا گیا ایسے ایسے نقصان ہوئے جس کی کوئی تلافی نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایسی گنہونی سازش کی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، میں نے کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے سب سے کرپٹ ترین دور پی ٹی آئی کا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ثاقب نثار بتاؤ تم نے تو بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا، ثاقب نثار تم نے بڑا ظلم کیا تھا۔

مزیدخبریں