توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ہو گیا، آج عمران خان کا بیان ریکارڈ ہو گا

31 Jan, 2024 | 05:07 AM

حارث وڑائچ: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف دائر کئے گئے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت آج بدھ کے روز تک ملتوی کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں کھلی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہو گئی۔جج محمد بشیر کا جیل ہسپتال میں طبی معائنہ  کروایا گیا۔
منگل کے روز کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان قلمبند کرلیا۔ بشریٰ بی بی کو  342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان آج ریکارڈ کیا جائے گا۔
آج وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں کی فہرست عدالت کو پیش کی جائے جائے گی۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے حق جرح بحال کر ے کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ان کی جرح کا حق بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
ملزمان کی جانب سے 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دیئے جانے کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج ہی 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں چھ بار وقفہ کیا۔

مزیدخبریں