سٹی42: لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں مسلم لیگ نون کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا کہہ رہے ہیں، اگر یہ لاہور آ گئے تو یہ 300 روپے بھی نہیں چھوڑیں گے۔
ٹاؤن شپ مین مسلم لیگ نون کے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کراچی کا امن خراب ہوا ، بوری بند لاشیں ملنے لگیں، بھتہ خوری ہونے لگی تو نوازشریف نے امن بحال کیا۔ 2008 سے 13 تک ان کی وفاقی حکومت تھی، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔
کراچی کا امن خراب ہوا تو نوازشریف نے امن بحال کیا۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔ بلاول بھٹو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا کہہ رہا ہے یہ 300 روپے بھی نہیں چھوڑے گا۔
— Atta Tarar (Office) (@AttaTararoffice) January 30, 2024
امیدوار قومی اسمبلی عطاءاللّٰہ تارڑ کا NA-127 کی غیور عوام سے خطاب۔#NA127SherKa pic.twitter.com/oQJFJlcFom