فوج کے خلاف منظم مہم، سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریڈار پر آ گئے

31 Jan, 2024 | 01:53 AM

طیب سیف: سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف زہریلے پروپیگنڈا کی مہم چلانے والے 100 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ 

  ایف آئی اے نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹ کی منظم چلانے والوں میں ایک سیاسی جماعت کی لیڈر شپ کے 3جبکہ  کارکنوں کے 19  اکاؤنٹ استعمال ہونے کی بھی نشاندہی کی ہے۔

  ایف آئی اے کی جانب سے یو ٹیوب کے 4 جبکہ 9 جنرل اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، پاک فوج کے خلاف منظم ٹرولنگ کرنے والے 43 اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،پاک فوج کیخلاف مہم میں منظم طریقہ سے شریک ہونے والے 5 صحافیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں