پوری قوم ارضِ وطن کی حفاظت کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، گوہر اعجاز

31 Jan, 2024 | 01:38 AM

سٹی42: وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مچھ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم ارضِ وطن کی حفاظت کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ وزیر داخلہ نے  4 جوانوں اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ساری قوم ارضِ وطن کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کررہی ہے۔  پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ملک میں فساد اور افراتفری پھیلانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔انشا اللہ اس پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کر کے دم لیں گے۔ 

مزیدخبریں