ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچھ اور کولپور میں دہشتگردوں کے حملہ کے بعد کلئیرنس آپریشن جاری، 3 خودکش سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، چار جوان، دو شہری شہید

Machh counter attack, City42, Baloch Liberation Army, BLA Terrorists, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں29  اور 30 جنوری کی درمیانی رات، بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر بی ایل اے کے خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر جواب دیا اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔اب تک 9 دہشتگردوں کو چن چن کر ہلاک کیا جا چکا ہے۔ 

دہشتگردوں کے شبخون کو ابتدا میں  ہی ناکام بنانے اور انہیں گھیرے میں لینے کے بعد مسلح افواج کے جوان انہیں ایک ایک کر کے گراتے جا رہے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک تین خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں اور ان کے باقی ماندہ ساتھی گھیرے میں ہیں۔

علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو کل رات ہی فوری طور پر متحرک کردیا گیا تھا جو گزشتہ تیس گھنٹے سے  آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دہشتگردوں کے حملہ کی ابتدا میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان نے دلیری کے ساتھ  لڑتے ہوئے دو معصوم شہریوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔