مری میں برفباری شروع ہو گئی

31 Jan, 2024 | 01:09 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: دعاؤں اور منت مرادوں کے بعد آخر کار قدرت مری پر مہربان ہو گئی، آج مری میں بھی برف باری شروع ہو گئی۔ 

 یہ سردی کے حالیہ موسم میں مری میں ہونے والی پہلی برفباری ہے۔ مری سے ملحقہ گلیات میں البتہ اس سیزن کے دوران دوسری مرتبہ برف پڑی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات مری اور گرد و نواح کے علاقوں میں براش اور برفباری جاری ہے۔

سیاحوں کی آمد کا آغاز

 اس وقت مری میں سیاحوں کی تعداد برائے نام ہے تاہم برف باری شروع ہونے کے بعد کل جڑواں شہروں سے شہریوں کی مری آمد کا سلسلہ شروع ہونے کی امید نے مقامی دوکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

برفباری کا جاری سپیل رات اور کل دن بھی جاری رہنے کی امید ہے۔  برفباری 4 فروری تک کبھی مسلسل کبھی وقفہ وقفہ سے جاری رہ سکتی ہے۔

سڑکوں کی صفائی

برفباری شروع ہوتے ہی مری میں آر ڈبلیو ایم سی کے ورکر رات کے وقت مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر صفائی کے لئے حرکت میں آ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی وارننگ

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے کئی علاقوں کے ساتھ مری اور گلیات مین بھی حالیہ بارش ور برفباری کے حوالہ سے الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے وارننگ دی ہے کہ 30 جنوری سے 4 فروری تک پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کے ساتھ مری ور گلیات کے علاقوں میں برفباری بھی ہو گی۔ برف باری کے دوران سڑکیں بند ہونے کا خدشہ موجود ہے جس کے لئے این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بھی تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے اور سیاحوں کو بھی سڑکوں پر سفر کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں