اسرار خان: لاہور کے علاقے باٹا پور میں مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی میں فائرنگ سے امیدوار کے چھوٹے بھائی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 154 باٹا پور لاہور میں مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے ان کے چھوٹے بھائی ملک بودا سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ نروڑ گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک حبیب کے چھوٹے بھائی اور دیگر لیگی کارکن فائرنگ کا نشانہ بنے۔ زخمیوں میں ملک بودا کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس ریلی کے ساتھ پولیس کے اہلکار موجود نہیں تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔