نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

31 Jan, 2023 | 11:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

   نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا،پولیس کے جری جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے دلیر جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔پنجاب پولیس کے یہ جوان قوم کے ہیرو ہیں،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

مزیدخبریں