الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن

31 Jan, 2023 | 10:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کا نگران وزرائے اعلیٰ پنجاب اور کے پی کو خط لکھ دیا،صوبوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیدی۔

 ذرائع کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو جلد تبدیل کیا جائے،صوبوں میں شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے،الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا،انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ بند کر دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں عام انتخابات کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے،نگران وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے کام کی رفتار سست ہے،نگران وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل بھی سست ہے،الیکشن کمیشن نے نگران وزیر  اعلیٰ کے پی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن ہے، الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں