شاہد سپرا : شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا،کمپنی کے سسٹم پر شارٹ فال کی وجہ سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ کر دیا گیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ تین ہزار میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی جبکہ فراہمی دو ہزار سات سو میگاواٹ ہے، اس طرح طلب و رسد میں تین سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق بیک وقت ستر سے زائد فیڈرز کو بند کیا جا رہا ہے تاکہ لوڈمینجمنٹ کی جا سکے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ
31 Jan, 2023 | 10:00 PM