ویب ڈیسک : وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ ن چھوڑنے کا مشورہ دے دیا -
انہوں نے یہ رد عمل مشاہد حسین کی سینیٹ میں آج کی تقریر پرنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دیا -مشاہد حسین نےآج سینیٹ میں موجودہ حکومت کو لولی لنگڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرائیں ورنہ کوئی جنرل آئندہ خان یا ٹیکنوکریٹ آجائیں گے-
مصدق ملک مزید کہا کہ مصطفے نواز کھوکھر کو پیپلزُپارٹی کی پالیسی سے اختلاف ہوا تھا تو انہوں نے استعفی دے دیا تھا یہاں بھی یہی عمل درست رہے گا -انہوں نے ان کی سینیٹ میں تقریر پر رد عمل دیا -