(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نےبرطانیہ کے صحافیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا،ڈی جی پی آر کی جانب سے ایکرڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
سینئر صحافی اظہر جاوید کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کارڈ بنانے کا حکم جاری کیا، صوبائی کابینہ سے بھی فیصلے کی توثیق کروا لی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صدر پاکستان پریس کلب یو کے و سینئر صحافی مبین چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ مبین چودھری مرحوم کی تدفین کے تمام انتظامات پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جائیں گےاور ان کی آخری رسومات عزت اور احترام سے ادا کی جائیں گے۔